چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے سال 2022 میں آثار قدیمہ کی متعلقہ دس بڑی خبروں کا اجرا

چائنا میڈیا گروپ  نے ہفتے کے روز 2022 میں چین میں  آثار قدریمہ کی  دس بڑی  دریافتوں سے متعلق خبروں کو جاری کیا۔

ان میں وسطی چین کے صوبہ حہ نان کے ین کھنڈرات سے ملنے والی اوریکل بونز، چین کے صوبہ گانسو کے چنگ یانگ شہر میں نانزو کے مقام پر موجود “محل” کے علاقہ کی دریافت،

مشرقی چین کے صوبہ آن ہوئی کی ہن سان کاؤنٹی میں لنگ جیاتن کے آثار کے مقام سے دریافت ہونے والے ڈریگن کے سر سے مشابہ شکل کے نقش و نگار،

ہیبوسو آثار سے ملنے والےمٹی کی مہر کی دریافت ، مشرقی چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر وینزو میں شومین قدیم بندرگاہ کے آثار قدیمہ کے مقام پر ایک قدیم بندرگاہ کے کھنڈرات،

وسطی چین کے صوبہ حہ نان کے شہر کھائی فنگ میں زوچیاؤ کے آثار کی جگہ۔

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے  چانگ چی  ہوئی خود اختیار پریفیکچر کی  کیٹائی کاؤنٹی میں دریافت ہونے والے تانگچاؤڈن قدیم شہر کے کھنڈرات۔

چین کے صوبہ شان شی کے لیولیانگ کی زنگ شیان کاؤنٹی کی  بیکن سائٹ۔

جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان کی یانیوان کاؤنٹی میں لاؤلونگٹو مقبرے کی جگہ۔

قدیم جہاز وں کو توڑنے کے مقام یانگسی نمبر۲ کی مشرقی چین کے شہر شنگھائی میں دریائے ہوانگپو کے قریب ایک گودی میں منتقلی کی خبریں شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons