صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ )راولپنڈی کا دورہ کیا اور سی ٹی ڈی بنوں آپریشن میں زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں کی عیادت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ صدر مملکت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ان افسران اور جوانوں کی بہادری اور عزم کی تعریف کی۔