دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

واپڈا کی جانب سے جاری کردہ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 27 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار 600 کیوسک، اخراج 14 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1489.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.724 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1117.50 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.728 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.90 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.056 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons