ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیم نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا اور اتحادی جماعتوں کی مدد سے نئی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا اور اتحادی جماعتوں پر مشتمل نئی حکومت بھی تشکیل دیدی۔

ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیمم کی جماعت نے عام انتخابات 82 سیٹیں جیت کر اکثریت حاصل کی تھی تاہم ان کے پاس حکومت بنانے کے لیے درکار نشستیں نہیں تھیں اور اس کمی کو انھوں نے اتحادی جماعتوں سے پورا کیا۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کے  اپوزیشن اتحاد کے پاس 74 پارلیمانی نشستیں تھیں۔ اس قانونی سقم کو دور کرنے کے لیے انور ابراہیم کو حکومت بنانے سے قبل اعتماد کا ووٹ لینا لازمی تھا۔

انور ابراہیم کی اتحادی حکومت میں شامل ہونے والی چھوٹی جماعتوں نے پانچ سالہ مدت کے تعاون کے معاہدے پر اتفاق کیا۔ اس طرح حکومت کو 148 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی جو دو تہائی اکثریت ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہد آفریدی نے نجم سیٹھی کے فیصلے کی مخالفت کردی

سابق چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے نجم سیٹھی کے فیصلے کی مخالفت کردی۔ شاہد آفریدی …

Show Buttons
Hide Buttons