کینیڈا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی ایک رہائشی عمارت میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو پولیس کو رہائشی عمارت میں فائرنگ کے واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔رہائشی عمارت کے مختلف اپارٹمنٹس میں مجموعی طور پر پانچ لاشیں موجود تھیں جب کہ ایک شخص زخمی حالت میں ملا جس نے حملہ آور کے بارے میں بتایا۔ تاحال حملے کے محرک کا پتہ نہیں چل سکا۔ قاتل اور مقتولوں کے درمیان کسی قسم کے رشتے، کاروبار یا جان پہچان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے حملہ آور کا تعاقب کیا اور بالآخر ملزم کو گھیر لیا۔ پولیس نے مسلح ملزم کو گرفتاری دینے کو کہا لیکن اس نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons