ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 کیس رپورٹ ہوئے، قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4کیس رپورٹ ہوئے اور کسی مریض کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔پیر کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 421 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.12 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم کورونا سے متاثرہ25 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرکے مختلف شہروں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کے حوالے سے کراچی میں 69 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پرمثبت کیسوں کی شرح 1.45فیصد رہی۔

اسی طرح اسلام آباد میں 176ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح0.57فیصد جبکہ لاہور میں 803 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.25فیصد رہی۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons