وفاقی حکومت ملک میں تمام سیلاب زدگان کی بحالی اور دوبارہ آبادکاری کی کوششیں جاری رکھے گی۔
اِن خیالات کا اظہار قومی ورثے اور ثقافت کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے آج سوات میں سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں چیک تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ امدادی چیک وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کے تحت وفاقی حکومت کی طرف سے سوات کے علاقے خوازہ خیلہ کے سیلاب زدگان کے ورثا میں تقسیم کئے گئے۔