تازہ ترین

چینی حکومت چین-ساؤ ٹومے اور پرنسپے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے: لی کھہ چھیانگ

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے حال ہی میں میگوئل تروواڈا کو ساؤ ٹومے اور پرنسپے کا وزیر اعظم منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔

لی کھہ چھیانگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور ساؤ ٹومے اور پرنسپے کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے دوطرفہ تعلقات صحت مندانہ اور ہموار طریقے سے فروغ پا رہے ہیں، سیاسی باہمی اعتماد مسلسل گہرا ہوا ہے اور باہمی فائدہ مند تعاون مسلسل آگے بڑھ رہا ہے جس سے دونوں ملکوں کے لوگوں کو ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔ چینی حکومت چین-ساؤ ٹومے اور پرنسپے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے، اور فریقین کے درمیان جامع تعاون پر مبنی شراکت داری میں نئی پیش رفت کو فروغ دینے کے لیے ساؤ ٹومے اور پرنسپے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ دونوں ممالک اور دونوں عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین میں ای-کامرس کا جامع ترقی میں کردار: جانیئے تجزیہ کار کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons