آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ نویں جائزے کی اب تک کی بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپریز نے کہا ہے کہ پاکستان سے مزید بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں، اہداف کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔

ایسٹرپریز نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کی صورتحال کے بعد معاشی آؤٹ لک کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کو بھی مختلف معاشی اعداد وشمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیلاب متاثرین کی ضروریات کا احساس ہے، پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزہ کیلئے مختلف اہداف کو مکمل کرنا ہو گا۔ توانائی اصلاحات پرساتویں، اور آٹھویں جائزہ طےشدہ اہداف پرعملدرآمد کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مالیاتی نظم و ضبط، اور خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے اہداف کا جائزہ اور ڈالرکے ایکس چینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔پاکستان کو اندرونی، بیرونی ادائیگیوں کیلئے فنانسنگ کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

شوبز سٹار ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ آن لائن منفی مہم فنکاروں کو شدید …

Show Buttons
Hide Buttons