تازہ ترین

پوسٹ 2020 عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک پر مشاورت میں مثبت پیشرفت

10 دسمبر کو اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقوں کی 15ویں کانفرنس (کاپ 15) کے صدر، چین کے وزیر ماحولیات، ہوانگ رون چھیو نے مونٹریال، کینیڈا میں کاپ 15 کے کل رکنی اجلاس، بائیو سیفٹی پر کارٹاجینا پروٹوکول کے فریقین کی کانفرنس کے 10ویں اجلاس اور ناگویا پروٹوکول کے فریقوں کی چوتھی کانفرنس کی صدارت کی۔

اجلاس میں مختلف ورکنگ گروپس کے مابین مشاورت کی پیشرفت سے متعلق رپورٹس کی سماعت کی گئی، مذاکراتی عمل کا پہلا جائزہ لیا گیا اور 23 فیصلوں پر غور کیا گیا اور انہیں منظور کیا گیا، جو اجلاس کے تمام ایجنڈوں کا تقریباً ایک تہائی ہیں۔ اجلاس میں 193 ممالک، بین الاقوامی ایجنسیوں، این جی اوز اور متعلقہ فریقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 6,000 افراد نے شرکت کی۔

بائیو ڈائیورسٹی کانفرنس 7 تاریخ کو شروع ہوئی تھی اور 19 تاریخ تک جاری رہے گی۔ اجلاس کے حوالے سے اہم ترین متوقع نتیجہ “پوسٹ 2020 عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک” کا حصول ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

قومی اسمبلی: پولیس لائن پشاور کے شہداء، کشتی حادثہ میں جاں بحق بچوں اور دیگر مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی

قومی اسمبلی: پولیس لائن پشاور کے شہداء، کشتی حادثہ میں جاں بحق بچوں اور دیگر مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی

قومی اسمبلی میں پولیس لائن پشاور کے شہداء اور کوہاٹ میں کشتی الٹنے سے جاں …

Show Buttons
Hide Buttons