چین، عرب ریاستوں کے سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری

چین اور عرب لیگ کے رکن ممالک کے سربراہان نے تعاون کو مضبوط بنانے اور چین،عرب اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا یے۔

پہلی چین،عرب ریاستوں کے سربراہی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں رہنماؤں نے کہا کہ وہ چین، عرب اسٹریٹجک شراکت داری کے وسیع تر امکانات کی امید رکھتے ہیں۔دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا بنیادی حصہ ہے، جس میں فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قبضے کو ختم کرنے، 1967 کی سرحد پر مبنی ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی یروشلم کو متعلقہ شرائط کے مطابق اس کا دارالحکومت بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ وہ چینی صدر شی چن پھنگ کے تجویز کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو اور عالمی ترقی پر اعلیٰ سطحی مذاکرات کے انعقاد کے لیے چین کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عرب ریاستیں ون چائنا اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہیں، اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چین کی حمایت کرتی ہیں اور اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک الگ نہ ہونے والا حصہ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons