تازہ ترین

صدر، وزیراعظم کا کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف نے کشمیریوں کے جائز اور منصفانہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے پاکستان کی ہرقسم کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کہاکہ ہمیں اس مقصد کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنی چاہئیں کہ بھارت کےغیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام وہ تمام حقوق اور آزادیاں حاصل کرسکیں جو دنیا میں کسی بھی آزاد ملک کے ہرشہری کو حاصل ہوتی ہیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنا کردارادا کریں جس کی ضمانت انھیں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں میں دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنے سیاسی عزم کی تجدید کرے۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ موجودہ عالمی بدامنی کی وجہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے جیسا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر اور فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھاجارہا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ معاشرے جن کی بنیادیں انسانی حقوق پر استوار ہوتی ہیں وہ دوسروں سے زیادہ تیزی سے ترقی کرتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین میں ای-کامرس کا جامع ترقی میں کردار: جانیئے تجزیہ کار کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons