فٹ بال ورلڈ کپ قطر 2022 کے لیے تیار کیے گئے عارضی ‘اسٹیڈیم 974’ کو مسمار کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
مذکورہ اسٹیڈیم کو بنیادی طور پر 974 شپنگ کنٹینرز کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا تھا۔ ورلڈ کپ کے بعد اسے مکمل طور پر ختم کیا جائے گا اور یہ کنٹینرز ان ممالک کو بھیجے جا سکیں گے جہاں ان کی ضرورت ہوگی۔