بلوچستان، سرد علاقوں کے اسکولوں میں تعطیلات 16 دسمبر سے ہونگی

بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات 16 دسمبر سے ہو رہی ہیں جو آئندہ سال 28 فروری تک جاری رہیں گی۔

سیکرٹری تعلیم بلوچستان عبدالروف بلوچ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات 16دسمبر سے ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تعطیلات 28 فروری 2023 تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ ہر سال دسمبر میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 18 اضلاع میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات ہوتی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

شوبز سٹار ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ آن لائن منفی مہم فنکاروں کو شدید …

Show Buttons
Hide Buttons