قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف حارث پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ کے لیے دستیاب ہیں لیکن اپنے دائیں پاؤں میں تناؤ کی وجہ سے بولنگ نہیں کر پائیں گے۔ پاکستانی پیسر حارث رؤف کو پی سی بی کا میڈیکل اسٹاف مانیٹر کر رہا ہے، وہ انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے۔