تازہ ترین
سمندر کی تہوں سے نئی قسم کی گھاس دریافت

سمندر کی تہوں سے نئی قسم کی گھاس دریافت

سائنس دانوں نے انٹارکٹیکا کے خطے میں سمندر کی 100 میٹر کی گہرائی سے گھاس کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے۔

جنوب مغربی انٹارکٹک میں موجود جزیرہ نما ایڈیلیڈ آئی لینڈ پر قائم روتھیرا ریسرچ اسٹیشن پر کام کرنے والی ایک محققین کی ٹیم نے گہرے سمندر سے ہونے والی اس دریافت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انٹارکٹیکا کے متعلق اہم معلومات فراہم کرے گی۔

پولر بائیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کی تفصیلات میں یونیورسٹی آف ابرڈین کے پروفیسر فرِتھجوف کیوپر کا کہنا تھا کہ ماحول کے تحفظ میں سمندری گھاس بڑا کردار ادا کرسکتی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین میں ای-کامرس کا جامع ترقی میں کردار: جانیئے تجزیہ کار کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons