تازہ ترین

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امارات کے سفیر کی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے جمعرات کویہاں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کووسعت دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیرخزانہ نے اس موقع پرپاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اوردوستی پرروشنی ڈالی اورکہاکہ پاکستان یواے ای کے ساتھ اپنے تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیر خزانہ نے یواے ای کے سفیرکو ملک میں کاروبارمیں آسانیوں اوربیرونی سرمایہ کاری کیلئے دستیاب مواقع سے بھی آگاہ کیا اورکہاکہ ملکی معیشت میں پائیدارنموکیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

یو این ایچ سی آر کا سوڈان میں مقیم مہاجرین کے لیے 556 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے 41 بین …

Show Buttons
Hide Buttons