پہلا ٹیسٹ میچ، پاکستان کیخلاف انگلینڈ کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز کا پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر کہا کہ کوشش ہوگی اچھا کھیل پیش کریں، وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے جبکہ بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے۔ کچھ دیر قبل راولپنڈی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا، پاکستان کی جانب سے آج سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود ڈیبیو کررہے ہیں۔

واضح رہے فیصلہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹ کلئیر آنے پر کیا گیا ہے، انگلش کرکٹ بورڈ نے پلئینگ الیون کی دستیابی سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا، کپتان بین اسٹوکس سمیت سات انگلش کھلاڑی وائرل انفیکشن میں مبتلا ہونے پر میچ کے شروع ہونے تحفطات کا اظہار کیا جارہا تھا، اب میچ شیڈول کے مطابق شروع ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

شوبز سٹار ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ آن لائن منفی مہم فنکاروں کو شدید …

Show Buttons
Hide Buttons