سٹیٹ بینک فیصل آباد میں نئے بینکنگ محتسب کے دفتر کا افتتاح

سٹیٹ بینک فیصل آباد میں بدھ کو علاقائی بینکنگ محتسب پاکستان کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا جس کے قیام سے صارفین اور سائلین کے بینکنگ کے شعبے سے متعلق مسائل اور شکایات کے جلد اور مفت حل میں مدد ملے گی۔

بینکنگ محتسب پاکستان محمد کامران شہزاد نے شرکاء کو شکایات کے حل کیلئے اعداد و شمار اور بینکنگ محتسب کے طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ دفتر کے قیام سے فیصل آباد اور ملحقہ اضلاع کے صارفین کو سہولیات میسر ہوں گی اور اب انہیں ملتان و لاہور کے دور دراز علاقوں میں نہیں جانا پڑے گا۔

بینکنگ محتسب پاکستان نے کہاکہ فیصل آباد دفتر کے قیام سے کراچی سیکرٹریٹ کے علاوہ بی ایم پی کے علاقائی دفاتر کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مظفر آباد آزاد کشمیر میں بھی بی ایم پی کا ایک اور دفتر جلد فعال کرنے کی تجویز ہے۔

تقریب کے مہان خصوصی محمد اشرف خان منیجنگ ڈائریکٹر سٹیٹ بینک فیصل آباد نے اس موقع پر کہاکہ بی ایم پی فیصل آباد کے قیام سے صارفین اور انڈسٹری کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی اور بی ایم پی کا قیام ایک خوش آئند قدم ہے۔

صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر خرم طارق نے بینکنگ محتسب پاکستان آفس کے قیام کو سراہا اور اسے شکایا ت کے حل کیلئے انڈسٹری اور بینکنگ کے شعبہ کیلئے انتہائی مفید قراردیا۔ بینکنگ محتسب پاکستان کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر تاجر اکیڈیمیا، بینکنگ، صنعت، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں بینکنگ محتسب پاکستان کامران شہزاد نے ایم ڈی سٹیٹ بینک فیصل آباد کو سووینئر پیش کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons