تازہ ترین
اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی پر سخت کارروائی کا فیصلہ: وزارت صحت

اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی پر سخت کارروائی کا فیصلہ: وزارت صحت

وزارت صحت کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی کے حوالے سے جہاں سے بھی شکایت ملی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جمعے کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نصیبہ چنا کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر کے تمام ٹیسٹ مفت کئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ ادویات کی عدم فراہمی کے حوالے سے اسلام آباد کے کسی ہسپتال سے بھی شکایت ملی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

طاہرہ اور نگزیب کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ چک شہزاد میں دل کے مریضوں کا صرف ایمرجنسی علاج کیا جاتا ہے باقی آپریشن وغیرہ پمز میں ہوتے ہیں، پولی کلینک میں بھی دل کے آپریشن کے لئے منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons