تازہ ترین
پاکستان ریلوے میں 230 تیز رفتار کوچز شامل کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے میں 230 تیز رفتار کوچز شامل کرنے کا فیصلہ

وزارتِ ریلوے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کی 230 تیز رفتار کوچز جلد ریلوے فلیٹ میں شامل ہوں گی۔

یہ بات قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفۂ سوالات میں وزارتِ ریلوے کی جانب سے پیش کیے گئے تحریری جواب میں کہی گئی ہے۔ تحریری جواب میں وزارتِ ریلوے نے بتایا ہے کہ اپریل اور اکتوبر کے دوران ریلوے خسارہ 35 ارب 31 کروڑ روپے رہا۔ وزارتِ ریلوے کا تحریری جواب میں مزید کہنا ہے کہ اس دوران ریلوے کی آمدن 33 ارب جبکہ اخراجات 69 ارب روپے سے زائد رہے ہیں۔

تحریری جواب میں وزارتِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریلوے کے 1 لاکھ 25 ہزار پنشنرز کو سالانہ 75 ارب روپے سے زیادہ دیے جا رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons