تازہ ترین
تمام سیاسی جماعتیں آئندہ عام انتخابات پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کریں:وزیر داخلہ

تمام سیاسی جماعتیں آئندہ عام انتخابات پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کریں:وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے حزب اختلاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات پر بحث کے لئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کریں۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہر سیاسی رہنما کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی امور پر بحث کے لئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرے۔ وزیر داخلہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کے پارٹی رہنما قبل ازوقت انتخابات کا اپنا مطالبہ منوانے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons