تازہ ترین
وزیر اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر جمعہ کو ترکیہ پہنچ گئے۔

استنبول انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر استنبول کے نائب گورنر محمود حرسانلی اولو، اعلی ترک سول و عسکری حکام، پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم ترک صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں، اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدر ایردوان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی ملجم منصوبہ پاکستان-ترکی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

بعد ازاں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک (ای ٹی ڈی بی ) کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons