تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے کامیڈین طارق ٹیڈی کے اہل خانہ کو 30 لاکھ کا چیک دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے کامیڈین طارق ٹیڈی کے اہل خانہ کو 30 لاکھ کا چیک دے دیا

کامیڈین طارق ٹیڈی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اہل خانہ کو 30 لاکھ کا چیک دے دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی طرف سے مرحوم فنکار کے بیٹے جنید طارق کیلئے سی ایم آفس میں نوکری دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ فنکاروں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کو فرض سمجھتے ہیں، معاونت کسی پر احسان نہیں، ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ نے نادار فنکاروں کیلئے ماہانہ امداد بھی 5 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی۔

پرویز الٰہی کی طرف سے معاوضے میں اضافے کے اعلان پر فنکاروں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons