تازہ ترین
کسان پیکیج پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ،وزیرِ اعظم

کسان پیکیج پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ،وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسان پیکیج پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو ٹیوب ویل پر سبسڈی دے رہی ہے، گوادر بندرگاہ کو فعال کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کسان پیکیج پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، طارق بشیر چیمہ، انجینئر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسان پیکیج پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو ٹیوب ویل پر سبسڈی دے رہی ہے، حکومت اس مشکل وقت میں اپنے کسانوں کو آئندہ فصل کیلئے ہر طرح کی مدد فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گندم اور یوریا کے 50 فیصد کارگو کیلئے گوادر پورٹ کو استعمال کیا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons