تازہ ترین
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مزید دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مزید دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مزید دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مزید دو ماہ کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی ریلی، جلسے جلوس یا احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 یا اس سے زائد افراد ریلی یا جلسے کیلئے ریڈ زون میں بھی جمع نہ ہوں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 23 جنوری 2023 تک کیلئے کیا گیا ہے، اسلام آباد میں پہلے سے نافذ دفعہ 144 کی پابندی گزشتہ شام ختم ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons