تازہ ترین
خیبرپختونخوا حکومت کی میڈیکل کالجز میں سیلف فنانس کی سیٹوں کو بڑھانے کی منظوری

خیبرپختونخوا حکومت کی میڈیکل کالجز میں سیلف فنانس کی سیٹوں کو بڑھانے کی منظوری

خیبرپختونخوا حکومت نے میڈیکل کالجز میں سیلف فنانس کی سیٹوں کو بڑھانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالجز کے طلباء کو فیس کی ادائیگی کا مسئلہ تھا، حکومت نے سیلف فنانس کی سیٹوں کو بڑھانے کی منظوری دی۔ وزیر صحت خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اوپن میرٹ پر آنےوالے طلباء کی تعداد 75ہزار کردی ہے، سیلف فنانس کے طالب علم 12 لاکھ فیس ادا کریں گے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میڈیکل کالجز کی فیس اب بھی پرائیوٹ اسکولز سے کم ہے، ہر سال میڈیکل کالجز میں1754 طلباء کو داخلہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالجز کے طلباء میں 200 سیلف فنانس پر داخلہ لے سکتے ہیں، اوپن میرٹ پر آنے والے 33 فیصد طلباء کو مکمل اسکالر شپ دیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons