تازہ ترین
معروف اداکار واسع چوہدری پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین مقرر

معروف اداکار واسع چوہدری پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین مقرر

معروف اداکار و میزبان واسع چوہدری کو پنجاب فلم سینسر بورڈ کا وائس چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

پنجاب فلم سینسر بورڈ وزارت ثقافت پنجاب کے تحت کام کرتا ہے اور اس کے زیادہ تر عہدیدار سرکاری ملازمین ہوتے ہیں۔ واسع چوہدری کی بطور وائس چیئرمین تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں تصدیق کی گئی کہ بورڈ کے از سر نو تشکیل کردی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سیکریٹری اطلاعات و ثقافت چوہدری گل زمان سینسر بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جب کہ اداکار بطور وائس چیئرمین خدمات سر انجام دیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے موشن پکچرز آرڈیننس 1979 کے سیکشن تین کے سب سیکشن 2 اور تین کے تحت اور موشن پکچرز آرڈیننس 2013-2012 کے تحت بورڈز کی از سر نو تشکیل کی۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons