تازہ ترین

فٹبالر رونالڈو پر 2 میچز کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر مداح کے ہاتھ سے اس کا موبائل فون نیچے پھینکنے پر 2 ڈومیسٹک میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رونالڈو پر دو میچز کھیلنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ رواں سال اپریل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب ایورٹن کے ہاتھوں شکست کے بعد میدان سے ڈریسنگ روم میں جاتے ہوئے تماشائیوں میں موجود ویڈیو بنانے والے ایک مداح کے فون پر غصے سے ہاتھ مار کر موبائل نیچے پھینک دیا تھا-

مداح کا موبائل گرانے پر کارروائی کرتے ہوئے فیفا حکام نے کریسٹانو رونالڈو پر پابندی عائد کی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons