تازہ ترین
جرمن سفیر کا پاکستان کے بارے میں خوش گوار بیان

جرمن سفیر کا پاکستان کے بارے میں خوش گوار بیان

 پاکستان میں جرمن سفیر  الفریڈ گرانس نے گزشتہ روز جاپان اور جرمنی کے درمیان میچ سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں فٹبال بھی کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 جرمن سفیر نے ویڈیو میں کہا کہ ’جیسا کہ آپ جانتے ہیں جرمنی کے لیے فٹبال ورلڈکپ آج سے شروع ہو رہا ہے، میں مطمئن ہوں کہ ہم زیادہ سے زیادہ گول کریں گے اور ورلڈکپ جیتیں گے۔ لیکن ایک بات بہت اہم ہے، وہ یہ کہ اس ورلڈکپ میں جو بھی گول ہوگا وہ پاکستان کا گول ہوگا کیونکہ ورلڈکپ کیلئے استعمال ہونے والی گیند سیالکوٹ پاکستان سے آتی ہے لہٰذا ہر گول ہی پاکستان کا گول ہے‘۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons