تازہ ترین
مسلہ یوکرین کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے، چین

مسلہ یوکرین کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے، چین

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے 23 تاریخ کو یوکرین کے مسئلے پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ دوسرے علاقوں پر بحران کے اثرات کو کنٹرول کرنا یوکرین پر بین الاقوامی تعاون کی توجہ کا مرکز ہونا چاہیئے۔

گنگ شوانگ نے کہا کہ چین بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمدات کے معاہدے میں توسیع کے حوالے سے متعلقہ فریقوں کی طرف سے طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کا بھی خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ روس کی اناج اور کھاد کی برآمدات میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کوششیں کررہا ہے۔ چین کو امید ہے کہ یہ مثبت پیش رفت بیرونی دنیا کے سامنے تنازعات کے حالات میں سفارتی کوششوں کی کامیابیوں اور صلاحیتوں کا اظہار ہے۔

گنگ شوانگ نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی برادری کو یوکرینی بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے، تنازعات میں اضافے سے بچنے، جوہری بحران کو روکنے، عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو یقینی بنانے اور بحرانی علاقوں میں انسانی حالات کو بہتر بنانے کے لئے تمام کوششوں کی حمایت کے لئے مل کر کام کرنا چاہیئے۔ چین یوکرینی بحران کے حل کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons