تازہ ترین

امریکہ کی جانب سے “چھرا گھونپنے” کے عمل پر یورپ کا غصہ عیاں ہو رہا ہے، سی ایم جی کا تبصرہ

آپ یورپ میں ہی رہیں نیز امریکہ میں صنعتی اداروں کوسبسڈی دینے کے بل کی وجہ سے متعدد یورپی صنعتی ادارے امریکہ کا رخ کر رہے ہیں۔

واضح طور پر سمجھ چکا ہےکہ امریکہ کا ارادہ یہی ہے کہ روس یوکرین تصادم سے یورپ میں اسٹریٹجک خودمختاری میں رکاوٹ ڈالی جائے، یورپ میں توانائی کے بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی جیب کو بھرا جائے اور یورپ کی انڈسٹری کو امریکہ منتقل کیا جائے۔ میکرون نے امریکہ پر تنقیدکی ہے کہ وہ “تجارتی تحفظ پسندی” پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ یورپی یونین کے ایک اہلکار نے بھی امریکہ پر عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے۔

22 نومبر کو فرانس اور جرمنی نےیورپی صنعت کے تحفظ اور امریکہ کے “افراط زر میں کمی کے بل” کی مذمت کا مشترکہ بیان  جاری کیا۔ نیدرلینڈز کے اہلکار نے کہا کہ امریکہ کو نیدرلینڈز پر “حکم” صادر کر نے کا کوئی اختیار نہیں ہے اور نیدرلینڈز امریکہ کے کہنے پر دوسرے ممالک کی صنعت کو نقصان پہنچانے کے عمل کی تقلید نہیں کرے گا۔

متعدد یورپی ممالک نے بھی “ڈی کپلنگ” کی مخالفت کی۔ اب یہ بات واضح ہے کہ یورپی ممالک سنجیدگی سے غور و فکر کے بعد بین الاقوامی امور میں مزید دانشوری کے ساتھ اپنا انتخاب کر رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons