تازہ ترین

ہیگ عدالت کا سال 2007 میں افغان شہریوں کے رہائشی مقام پر غیرقانونی بمباری کے خلاف فیصلہ

نیدرلینڈز کی ہیگ ضلعی عدالت نے 23 نومبر کو یہ فیصلہ سنایا ہے کہ نیدرلینڈز نے سال 2007 میں افغانستان میں ایک رہائشی ضلع پر بمباری کی جس میں درجنوں عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔

نیدرلینڈز کی حکومت کو اس بمباری کے متاثرین کومعاوضہ دینا چاہیئے۔ تاہم معاوضے کی مالیت کے بارے میں بعدمیں فیصلہ کیا جائےگا۔ نیدرلینڈز کی حکومت کا دعوی ہے کہ یہ بمباری قانونی تھی کیونکہ وہ رہائشی ضلع عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ جبکہ عدالت کا یہ موقف ہےکہ وزارت دفاع اس بارے میں تسلی بخش ثبوت فراہم نہیں کر سکی اور فوج جانتی تھی کہ اس علاقے میں عام شہری رہائش پذیر تھے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ بمباری انسانیت سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons