تازہ ترین

کابل میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 5 افراد ہلاک

23 نومبر کو کابل کی ایک مسجد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوئے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالید زدران نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ کابل کے نویں پولیس ضلع میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ابھی تک کسی بھی تنظیم یا فرد نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

حالیہ چند دنوں میں افغانستان میں دہشتگردی کے واقعات کی تعداد بڑھ چکی ہےاور ان کے نتیجے میں متعدد بےگناہ شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ شدت پسند تنظیم داعش نے ایسے چند حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں اسکولوں، مساجد اور بسوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons