فیفا 2022: جاپان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جرمنی کو شکست دے دی

فیفا 2022: جاپان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جرمنی کو شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ 2022ء کے میچ میں جاپان نے چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1گولزسے شکست دے دی۔ بدھ کو قطر کے شہر دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں جاپان نے میچ کے آخری لمحات میں دو گول کرکے جرمنی کو شکست دی۔

میچ کے پہلے ہاف کے 33ویں منٹ میں جرمنی کے ایکی گندوگان نے پنالٹی کی مدد سے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلا ئی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

میچ کے دوسرے ہاف کے بیشتر وقت میں جرمن کھلاڑی مخالف ٹیم پر حاوی رہے۔ میچ کے75 ویں منٹ میں جاپان کے سٹرائیکر رٹسو دوان نے شاندار گول کرکے میچ 1-1 گول سے برابر کردیا،

اس کے صرف8 منٹ کے بعد جاپانی کھلاڑی ٹکوما اسانو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو2-1گولز کی برتری دلا دی۔ میچ کے آخری لمحات میں جرمنی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے گول کرنے کی کئی کوششیں کیں مگر تمام بے سود ثابت ہوئیں۔اس طرح جاپان کی ٹیم نے اس میچ میں فتح کے بعد گروپ ای کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا بل منظور کر لیا

27 نومبر کو ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کا …

Show Buttons
Hide Buttons