وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی پرتگالی ہم منصب سے ملاقات

وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی پرتگالی ہم منصب سے ملاقات

وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے بدھ کو مراکش کے شہر فیز میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد (یو این اے او سی) کے 9ویں عالمی فورم کے موقع پر پرتگال کے وزیر خارجہ جواؤ کراوینہو سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دونوں رہنماوں نے پاکستان اور پرتگال کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر مملکت اور پرتگالی وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

Show Buttons
Hide Buttons