تازہ ترین
عمران خان لانگ مارچ نہیں بلکہ ”فرلانگ مارچ“ کر رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

عمران خان لانگ مارچ نہیں بلکہ ”فرلانگ مارچ“ کر رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ/بی آئی ایس پی ، سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی و پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے حساس معمالات پر واویلاکر کے اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئی ایک میگا پراجیکٹ ثابت کردے، ماضی کے حکمرانوں کی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان سے دفاترکی دیگر اضلاع منتقلی کے ازالے کیلئے عملی کام کر تے ہوئے ان دفاتر کو دوبارہ ڈیرہ اسماعیل خان بحال کرارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سردار ملک اقبال خان ایسر کی رہائش گاہ” ایسر ہاﺅس“ مریالی میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔اس موقع پر سردار ملک اقبال خان ایسر، ملک فرحان افضل دھپ، حاجی فضل الرحمن بلوچ، ملک شفیق ایسر سمیت دیگر پارٹی قائدین موجود تھے۔

فیصل کریم خان کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے اپنی حکومت کے خاتمہ کا الزام امریکی سازش کو قرار دیتے رہے لیکن آج خودامریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں۔ ہر بات پر ”یو ٹرن“ لے رہے ہیں۔عمران خان لانگ مارچ نہیں بلکہ ”فرلانگ مارچ“ کر رہے ہیں۔26نومبرکو راولپنڈی آنے کی ان کی کال پر کچھ نہیں ہوگا، اگر ملک میں اسی طرح جتھے اسلام آباد لاکر حکومتیں تبدیل کرنے کا رواج بن گیا تو ہر بار کوئی نہ کوئی جتھہ آکر اس قسم کا ناجائز مطالبہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صحت سمیت ہر شعبے میں تبدیلی اور بہتری کے نام نہاد دعوے کرتی رہی مگر صورتحال اس برعکس ہے، خود عمران خان اپنے علاج کیلئے وزیر آباد کے کسی سرکاری ہسپتال میں علاج کی بجائے لاہور کے شوکت خانم ہسپتال بھاگے اور اپنی مرضی کی میڈیکل ٹیم سے اپنی رپورٹیں تیار کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی وی، اے پی پی، پی آئی ڈی کے دفاتر ڈیرہ اسماعیل خان واپس لے آئے ہیں، جلد ہی پیمرا کا دفتر بھی ڈیرہ منتقل ہوجائےگا

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

Show Buttons
Hide Buttons