تازہ ترین
سی پیک: سکی کناری ڈیم سے حاصل ہونے والی رائلٹی ہزارہ کے عوام پر خرچ کی جائے گی، وفاقی وزیر توانائی

سی پیک: سکی کناری ڈیم سے حاصل ہونے والی رائلٹی ہزارہ کے عوام پر خرچ کی جائے گی، وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سیاست میں تنقید اورالزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عمران خان کے چار سالہ دور میں ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی گئیں، سکی کناری ڈیم سے حاصل ہونے والی رائلٹی ہزارہ کے عوام پر خرچ کی جائے گی۔ سکی کناری ہائیڈروپاور پراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت 2100ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔۔

منصوبہ سالانہ تقریباً 3.129بلین کلو واٹ بجلی پیدا کرے گا۔وہ منگل کو یہاں تحصیل بالاکوٹ کے نواحی علاقہ ملکنڈی میں 500 کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب سے مشیر وزیراعظم سردار شاہجہان یوسف‘ کیپٹن (ر) صفدر اعوان‘سابق اراکین صوبائی اسمبلی میاں ضیاء الرحمان، سید مظہر علی قاسم نے بھی خطاب کیا۔وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہز ارہ ڈویژن میں کئی اہم منصوبے مکمل کئے جن میں ہزارہ موٹر وے اور سکی کناری کا منصوبہ نمایاں ہے۔

مستقبل میں ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا منصوبہ بھی زیر تجویز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جہاں بھی ترقی ہوئی وہاں نواز شریف کا نام درج ہے، ترقی تقریروں سے نہیں بلکہ عملی طور پر کام کرنے سے ہوتی ہے،اس منصوبے سے 6000 سے زائد افراد کو روزگار ملا،پاور پلانٹ نومبر 2024 میں بجلی کی پیداوار شروع کرے گا،سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی سستی بجلی سے گھریلو، زرعی اور صنعتی صارفین مستفید ہوں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ نواز شریف ملک کو اندھیرے سے روشنی میں لائے۔سابق چار سالوں میں ڈالر کی قدر میں بے پناہ اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح بھی نواز شریف کی حکومت سے سو گنا زیادہ ہوئی۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ ریلوے ٹریک چین تک بچھایا جائے گا جو وادی کاغان سے گزر کر جائے گا۔ تقریب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شاہجان یوسف‘ ایم ڈی این ٹی ڈی سی رانا عبدالجبار اور چائنیز حکام نے بھی خطاب کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons