مکہ مکرمہ کے ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ میں گوشت فروخت کرنے کا طویل عرصے سے رائج طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔
عرب ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے قائم مقام میئر صالح الترکی نے ریسٹورنٹس میں پکائے گئے گوشت کو فی پلیٹ کے بجائے وزن کر کے فروخت کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلی صارفین کی جانب سے ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ مالکان کے خلاف ان شکایات پر کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ سروس میں پلیٹ میں گوشت کی مقدار کم کر دی گئی ہے۔