یو این ڈی پی اور اسلامک ریلیف کے سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایم او یو پر دستخط

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور اسلامک ریلیف نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

اسلام آباد میں دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یواین ڈی پی پاکستان کے ریذیڈنٹ نمائندےKnut Ostby نے کہا کہ اس شراکت داری کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ذریعہ معاش کا جائزہ لینا اور اہم بنیادی ڈھانچے کی بحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام کے اوقات کے لئے دس ہزار نقد رقم دینے کا ابتدائی ہدف مقرر کیا جائیگا جس میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو شامل کرنے پر توجہ دی جائیگی۔اسی طرح مخصوص اضلاع میں بحالی کے منصوبوں کی نشاندہی بھی کی جائیگی جس پر فوری طور پر کام کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

قومی ایتھلیٹیکس چیمپئن شپ کا اختتام: آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں فاتح قرار

قومی ایتھلیٹیکس چیمپئن شپ کا اختتام: آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں فاتح قرار

قومی ایتھلیٹیکس چیمپئن شپ کا پچاسواں ایڈیشن لاہور میں ختم ہوگیا، تین روزہ مقابلوں میں …

Show Buttons
Hide Buttons