تازہ ترین
شی چن پھنگ اور امریکی نائب صدر کملاہیرس کے درمیان مختصر گفتگو

شی چن پھنگ اور امریکی نائب صدر کملاہیرس کے درمیان مختصر گفتگو

انیس نومبر کو چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے بنکاک میں ایپک رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس کے دوران امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے مختصر بات چیت کی۔

شی چن پھنگ نے کہا کہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں صدر جوبائیڈن کے ساتھ ہونے والی ملاقات سٹریٹیجک اور تعمیری رہی جو، چین-امریکہ تعلقات کے اگلے مرحلے کے لئے اہم رہنمائی کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک  باہمی افہام و تفہیم کو مزید فروغ دیں گے، غلط فہمیوں اور غلط  فیصلوں میں کمی ہو گی اور چین-امریکہ تعلقات کو مثبت اور مستحکم راہ پر واپس لانے کے لئے مشترکہ کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اس سلسلے میں نائب صدر  کی جانب سے فعال کردار ادا کرنے کی توقع کا اظہار کیا۔

کملا ہیرس نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان حال ہی میں ایک کامیاب ملاقات ہوئی ہے۔ امریکہ چین کے خلاف محاذ آرائی یا تصادم کا خواہاں نہیں ہے، دونوں فریقوں کو عالمی مسائل پر تعاون کرنا چاہیئے اور رابطے کے ذرائع کھلے رکھنے چاہئیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

Show Buttons
Hide Buttons