منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور لاکھوں سیلاب زدگان کی بحالی اور تعمیرنو کے لئے پاکستان کی مدد کے لئے بین الاقوامی برادری کو متحرک کر دیاہے۔
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنی ضد کی وجہ سے ساری قوم کو ہیجان کی صورتحال میں دھکیل دیا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے امکان کے بارے میں احسن اقبال نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اقدام ہے آئین وقانون وفاق کو نظام چلانے کے لئے اس کی اجازت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو احتجاج اور مارچ کی نہیں بلکہ متاثرین سیلاب کی بحالی اور اقتصادی بحالی کی ضرورت ہے۔