تازہ ترین
نوجوان ملکی ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں، صدر مملکت

نوجوان ملکی ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی ترقی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لائیں۔

آج اسلام آباد میں نیوٹیک یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طلبہ میں بڑھتے ہوئے ذہنی تنائو پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ انہیں اپنی زندگیوں میں توازن پیدا کرنا چاہیئے۔ صدرنے کہا کہ ٹیکنالوجی کی بدولت عصر حاضر میں علم تک رسائی آسان ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے مزید علم حاصل کرنے اور دنیا میں بہتر طور پر مقابلہ کرنے کے دروازے کھلے ہیں۔ عارف علوی نے کہا کہ لڑکیاں تعلیم کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہیں اور ملک کیلئے اہم ہے کہ وہ معاشی میدان کا حصہ رہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

Show Buttons
Hide Buttons