ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کی وزیراعظم کے دورہ چین کی بہترین کوریج پر دوستی چینل کی تعریف

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان و چیئر مین فلم سینسر بورڈ محمد طاہر حسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد  شہباز شریف کے دورہ چین کی بہترین کوریج کرنے پر وہ چینی میڈیا خصوصاً ایف ایم 98 دوستی چینل کے شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورے کی شاندار کوریج سے دوستی چینل نے دوستی کا حق ادا کر دیا ہے۔ ایف ایم 98 دوستی چینل اسلام آباد سٹوڈیو کے دورے کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین کے صدر شی چن پھنگ اور وزیراعظم لی کھ چھیانگ کی قیادت میں پاک چین دوستی نے بہت ترقی کی ہے اور دوستی چینل اس کی عمدہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم سینسر بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے وہ چاہتے ہیں کہ جس طرح ریڈیو کی سطح پر ہمارا چین کے ساتھ تعاون ہے اسی طرح چین کی فلم انڈسٹری کے ساتھ بھی ہمارا تعاون ہونا چاہیے کیونکہ چین کی فلم اور ڈراما کی صنعت دنیا میں بہترین تصور کی جاتی ہے۔  

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان نے کہا کہ ریڈیو پاکستان نے حال ہی میں وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر پاک چین دوستی کے حوالے سے ایک گانا بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوستی چینل کو چینی سوشل میڈیا ایپس پر بھی لانچ کیا جائے تو بہتر ہوگا اور اس سے چینی سوشل میڈیا کو پاکستان میں بھی پذیرائی ملے گی۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ چین کے صنعتی اداروں نے پاکستان کی صنعتی ترقی میں بہت اہم کردا ر ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے  کہ   ایف ایم 98 ریڈیو پاکستان کے گانے کی سب ٹائٹلنگ کرے تاکہ اس کو مزید لوگوں تک پہنچایا جاسکے۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں کشمیری صحافی شدید دباؤ میں کام کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں کشمیری صحافی شدید دباؤ میں کام کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا او …

Show Buttons
Hide Buttons