تازہ ترین

عالمی برادری سیلاب سے متاثر پاکستان کی مدد کرے، قرضوں میں چھوٹ دی جائے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلیےعالمی برادری کی ذمے داری ہےکہ وہ پاکستان کی بھرپور مددکرے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو قرضوں میں چھوٹ دیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مصر میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کوپ27 سربراہی کانفرنس کے موقع پر مختلف سربراہان حکومت اور اہم عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق کانفرنس کے موقع پر سیلاب اور متاثرین کی مدد کیلیے کاوشوں پر شہباز شریف مرکزنگاہ بن گئے، عالمی رہنمائوں نےوزیراعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مسلسل موجودگی کوغیرمعمولی جذبہ قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پاکستان پویلین میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلیے عالمی برادری کی ذمے داری ہے کہ وہ پاکستان کی بھرپور مدد کرے، پاکستان کو سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو قرضوں میں چھوٹ دیں۔

یو این سیکرٹری جنرل نے کہا سیلاب سے پاکستان میں فصلوں، لوگوں کے روزگار اور نظام زندگی کو شدید نقصان پہنچا اور لوگوں کا سب کچھ تباہ ہو گیا، پاکستان عالمی برادری کی بھرپور مدد کا مستحق اور موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحالی اور تعمیرنو کے عمل کیلئے بہت کچھ کرنیکی ضرورت ہے، تباہی اور نقصان کے ازالہ کے حوالہ سے کوپ۔27 کو واضح روڈ میپ بنانا چاہئے، پاکستان جیسے متاثرہ ممالک کو قرضوں کی واپسی کے حوالے سے بحالی اور تعمیرنو کی شکل میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو قرضوں میں چھوٹ دیں، پاکستان سمیت قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک کو رعایتی فنانسنگ ہونی چاہئے، امید ہے کہ جی۔20 ممالک اس حوالہ سے اقدامات کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

Show Buttons
Hide Buttons