تازہ ترین

عالمی ادارے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں میں سہولت کا طریقہ کار وضع کریں، انتونیو گوتریز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے عالمی مالیاتی اداروں اور گروپ20ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ قدرتی آفات سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں میں سہولت کے طریقہ کار کیلئے شرائط وضع کریں تاکہ وسائل مدافعت بحالی اور تعمیر نو کیلئے خرچ کئے جا سکیں۔

وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان نے ترقی پذیر ملک ہونے کی حیثیت سے قرضوں میں اس سطح کے ریلیف سے فائدہ نہیں اٹھایاجو کہ اس کے ملک کیلئے ضروری ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قدرتی آفات سے بحالی اور تعمیر نو میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان جیسے ممالک کے قرضوں کی مدت میں توسیع کی سفارشات تیار کر رہے ہیں-

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

Show Buttons
Hide Buttons