پاکستان آئی ایم ایف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کی ان سے ملاقات پیر کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے منعقدہ کاپ 27 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو پورا کریں گے، آئی ایم ایف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد اور بحالی کے لئے بجٹ تخمینوں میں تبدیلی لائی گئی ہے، کورونا اور عالمی کساد بازاری کے بعد سیلاب کی صورتحال کے پاکستان کی معاشی بحالی کی رفتار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، عوام کی جان بچانا اور متاثرین سیلاب کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کوپ 27 کانفرنس موسمیاتی انصاف دلانے میں سنگ میل ثابت ہوگی

یہ خبر پڑھیئے

چین اور عرب ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون میں نمایاں پیش رفت

چین اور عرب ممالک کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون میں نمایاں پیش رفت

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 8 تاریخ کو  یومیہ پریس کانفرنس میں …

Show Buttons
Hide Buttons