تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے باہمی مفاد کے مشترکہ مقاصد کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پیر کو وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے مصر میں کوپ 27 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی فراخدلانہ امداد پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئےکوپ 27 کے عزم کو نیک شگون قرار دیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنا صرف ترقی پزیر ممالک کے بس میں نہیں، عالمی برادری کو مل کر کرہ ارض کی بقا کا مشترکہ چارٹر بنانا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کوپ 27 کانفرس کے اغراض ومقاصد کے لئے عالمی برادری بالخصوص اسلامی دنیا کے عزم کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد کے مشترکہ مقاصد کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا-

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

Show Buttons
Hide Buttons