وزیراعظم شہباز شریف سے عراق، تاجکستان، انڈونیشیا کے صدور، لبنان کے وزیراعظم کی ملاقاتیں

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کوپ 27 سربراہی کانفرنس کے موقع پر عراق، تاجکستان، انڈونیشیا کے صدور اور لبنان کے وزیراعظم نے ملاقات کی۔

پیر کو مصر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی عالمی کانفرنس کے موقع پر پاکستان میں سیلاب اور متاثرین کی مدد کے لئے کاوشوں پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف مرکز نگاہ بن گئے ، عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مسلسل موجودگی کو غیرمعمولی جذبہ قرار دیا ۔

کانفرنس کے پہلے روز وزیراعظم شہباز شریف نے کوپ 27 سربراہی کانفرنس کے موقع پر شرم الشیخ انٹرنیشنل کانگریس سینٹر میں اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم سے عراق کے صدر عبداللطیف راشد، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے الگ الگ ملاقات کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف سے لبنان کے وزیراعظم نجیب میکاتی نے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوردنی تیل کی فوری ترسیل پر آپ کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انڈونیشیا کے صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا بھائی ہے، ہر ممکن مدد پر خوشی ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تاجکستان کے صدر رواں سال دسمبر میں پاکستان آئیں گے۔ دونوں رہنمائوں میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات پر تبادلہ خیال کیا ۔ غیرملکی رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، ان کے منفی اثرات کم کرنے کے لئے اجتماعی کوششیں لازم ہیں۔ وزیراعظم نے متاثرین سیلاب کی امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں عالمی رہنماؤں نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا-

یہ خبر پڑھیئے

چین اور عرب ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون میں نمایاں پیش رفت

چین اور عرب ممالک کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون میں نمایاں پیش رفت

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 8 تاریخ کو  یومیہ پریس کانفرنس میں …

Show Buttons
Hide Buttons