مشہور یو ٹیوبر لوگن پال کا سعودی عرب میں ریسلنگ میچ کے دوران گھٹنا ٹوٹ گیا۔
ہفتے کو دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ڈبلیو ڈبلیو ای یونیفائیڈ یونیورسل چیمپئن شپ میں رومن رینز سے مقابلے کے دوران انہوں نے رنگ کے اوپر چڑھ کر چھلانگ لگائی جس میں وہ اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھے۔ زخمی ہونے کے بعد لوگن پال وہیل چیئر پر سعودی عرب سے روانہ ہوگئے ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اب کئی ماہ تک ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔